پاکستان اور روس کے درمیان کارگو سروس کا آغاز

487

کراچی: پاکستان اور روس کیدرمیان سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا۔

اس سلسلے میں نجی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ بحری جہاز  25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا، روسی کارگو صرف 18 دن میں پاکستانی بندرگاہ پہنچے گا، روس سے دوسرا جہاز 29 مئی کو کراچی پہنچے گا۔

سی ای اونجی کمپنی نے مزید بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے جہاز بھارت، چین، افریقی ممالک کا ٹرانس شپمنٹ کارگو بھی لا رہے ہیں، ٹرانس شپمنٹ کارگو لانا اور لے جانا پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہوگا، روس سے تجارتی ادائیگیاں چینی  یوآن میں بھی کی جاسکیں گی۔