ڈاکوں کیخلاف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، آئی جی سندھ

408
فضائی سپورٹ نہ ہونے کے باعث ڈاکوں کیخلاف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، آئی جی سندھ

 کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران ہمیں فضائی سپورٹ حاصل نہیں ،جس کے باعث ڈاکوں کیخلاف مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی سندھ کچے کا مسئلہ بہت پراناہے تاہم پولیس کی حکمت عملی سے یہ مسئلہ صرف 4ڈسٹرکٹ محدود ہے۔ پولیس کے پلان کے نتیجے میں ہنی ٹیپ کا خاتمہ کیا گیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کچے کے ملزمان اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، گڈو اور سکھر بیراج کے درمیان یہ ایشو ہے، گھوٹکی،سکھر،کمشور کا کافی حصہ محفوظ ہے۔ ڈاکو دریا کیساتھ موجود چھوٹے چھوٹے آئی لینڈ کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے275کرمنلزکے سر کی قیمت مقرر کی،20کے قریب لوگ سرینڈر کرچکے ہیں۔ سرینڈر کرنے والوں کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ اسلحے سے فرق نہیں پڑتا اگر کریمنلز کے پاس جدید ہتھیار ہیں توہم بھی جدید ہتھیار خریدیں گے۔