سعودی عرب: استانیاں اب پہلی سے چھٹی جماعت کے طلبہ وطالبات کو پڑھا سکیں گی

401
سعودی عرب:استانیاں اب پہلی سے چھٹی جماعت کے طلبہ وطالبات کو پڑھا سکیں گی

ریاض:سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز میں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اور طالبات کو پڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے جاری مذکورہ فیصلے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو چھٹی کلاس تک کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت بچے نرسری سے پرائمری کے مرحلے میں آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور ذہنی طور پر اطمینان وسکون کے ساتھ سکول آ جا سکیں گے۔

وزیر تعلیم نے اطمینان دلایا کہ فیصلے کا مقصد جدید طرز کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کو عمدہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔