عمران خان سے تفتیش کیلیے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

508

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان سے تفتیش کے لیے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی حیدر فاروق ہیں اور ٹیم کے دوسرے ارکان میں ڈائریکٹر نوید حیدر، تفتیشی افسر چوہدری اصغر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم عمران خان سے القادریونیورسٹی کی 490کنال اراضی کی الاٹمنٹ پرتفتیش کرے گی۔تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کے لیے سوالات تیار کررکھے ہیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیم ریمانڈ کے بعد عمران خان سے مزید پوچھ گچھ کرے گی۔

نیب کی تفتیشی ٹیم جلد شہزاد اکبر، عمران خان سے معاہدے پرتفتیش کرے گی۔ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ بنادیا گیا، انہیں بدھ کو  احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو  نے  چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔