دنیا سے گزرنے والے لوگوں پر آئین سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے، وزیر دفاع

218
negotiations

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  دنیا سے گزرنے والے لوگوں پر آئین سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،آئین شکنوں کی باقیات کو قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بلایا جائے، ہدایات دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ سپریم کورٹ ہدایات دے ایسا آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا ہے، وہ پہلے گھر کی پنچائیت لگائیں پھر ہمیں ہدایات دیں،وزرائے اعظم کیلیے جنگ لڑنا پڑی تو جنگ کریں گے،اختلافات بھلا کر پارلیمنٹ کے وقار کیلیے ہم اتحاد کریں گے،  وزیر اعظم کسی بھی پارٹی کا ہو جنگ سب کولڑنی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کس آئین میں لکھا ہے کہ چیف جسٹس ڈیم کیلیے فنڈ جمع کرے؟سپریم کورٹ کوشش کررہی ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرے، ایوان کی کارروائی ٹی وی پر دکھائی جاتی ہے مگر عدالتی کارروائی نشر نہیں کی جاتی، سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے منٹس دینے ہیں دے دیں مگر اسپیکر قومی اسمبلی بھی سپریم کورٹ سے عدالتی کارروائی کا ریکارڈ طلب کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں سہولت کار ملے اب پھر مل گئے ہیں، پارلیمنٹ کو سہولت کاری کے سامنے دیوار بننا ہو گا، وزیراعظم کی گردنیں لینے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔