ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی آگاہ ہیں، آرمی چیف

180
face the forces

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری  کی توقع رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں، آرمی چیف نے کہا توقع کی جاتی ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں ،آپ کاطرزعمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارےکیلئےبھی غیرمعمولی ہوگا، آپ مادر وطن کے دفاع، عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے،  آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔  ،راشد منہاس، سرفراز رفیقی، ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن کیلئےخدمات اور زندگیاں پیش کیں، آپ کو جو ذمہ داری سونپی جارہی ہے اس کےلیے پرعزم رہیں اور  ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں۔ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے،