ٹیکسز میں اضافہ ،رونیو ڈیپارٹمنٹ آمدنی کا ھدف حاصل نہ کر سکا 

395

کراچی: اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے بانی وچیئرمین ندیم شیخ اور آباد کے سینئررکن خورشید عالم نے جائیداد کی منتقلی اور رجسٹریشن میں کمی کے سبب رواں مالی سال میں رونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رونیو کے حصول میں مقررہ حدف حاصل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رجسٹرار آفسز میں جائیداد کی منتقلی پر ٹائون ٹیکس کے ایم سی ،ایکسائز پراپرٹی ٹیکس ،کیپٹل گین ٹیکس ودیگر ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے رونیو کی جنریشن میں تشویشناک کمی ہو گئی ہے اور رئیل اسٹیٹ کاکاروبار بری طرح متاثر ہواہے املاک کی خریدوفروخت اور پراجیکٹس کی تعمیرات کا کام اور دیگر سرگرمیاںماند پڑھ گئی ہیں ملک میں سیاسی عدم استحکام غیریقینی صورتحال اور انتشار بھی معاشی صورتحال کی تنزلی کے اسباب ہیں سرمایہ کار اپنی جائیدادیں فروخت کرکے بیرون ممالک منتقل ہو رہے ہیں جس سے معاملات مزید ابتر ہو جانے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ارباب اختیار کو موجودہ صورتحال پر فوری توجہ دینی چاہیے ملک کی اکانومی کو بہتر بنانے کیلئے دیگر کاروبار کے ساتھ رئیل اسٹیٹ انڈسٹر ی کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں وزیراعظم اور وزیر خزانہ ملک کے اقتصادی حب کراچی اور دورہ کرکے تاجر برادری کے نمائندوںکی مشاورت سے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل تیار کریں ۔