انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم ،8 گرفتار

416
انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم ،8 گرفتار

کراچی:کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے  ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف  کارروائی جاری رکھیں۔

کمشنر نے  کہا کہ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میںبچت بازار قائم کرنے کے انتظامات  بھی کئے ہیں ۔ 

کمشنر نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف بلارعایت کارروائیں کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی شکایات دور ہوں شہریوں کی شکایت بھی سنیں اور ان کا ازالہ کریں جہاں زائد  قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندار کی موجودگی میں  سرکاری نرخ اپنی نگرانی  مین سرکاری نرخ پر اشیا  فروخت کرائیں۔

کمشنر آفس کے مطابق  ماہ  رمضان المبار ک  کے25 ویں روز  78گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی     سبزی فروٹس ، دودھ  بیکری ،پولٹری،گروسری اور گوشت فرخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی گئی  تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 3 لاکھ    9  ہزار روپے سے  زائد جرمانہ  عاید  کیا گیا۔ 

آٹھ گراں فروش گرفتار کئے گے تمام گراں فروش ضلع کورنگی میں گرفتار کئے گئے اور جیل بھیجا گیا تفصیلات کے مطابق ایک  آٹے والے پر تین ہزار روپے 9 بیکری والے  پر  76 ہزار  ر روپے جرمانہ عاید کیا گیا9 پولٹری والوں پر 27 ہزار روپے ،  13  گروسری والوں  پر47 ہزارسے زائد جرمانہ  6  گوشت والوں پر29 ہزار  5  سبزی والوں پر 4 ہزار روپے13 فروٹ والوں پر 9ہزار روپے14 دودھ والوںایک لاکھ 12ہزارار روپے جرمانہ عاید کیا گیا  کمشنرکراچی محمد اقبال میمن  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کر۱چی کے کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کرائیں