خیبر ختونخوا نگران کابینہ کا عید پر ملازمین کو تنخواہیں و پنشن نہ دینے کا فیصلہ

327

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے عید پر ملازمین کو تنخواہیں و پنشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے بعد خیبرپختونخوا کے تمام ملازمین و پنشنرز کو یکم مئی کو تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی خزانہ کے اکائونٹ میں 13ارب روپے موجود ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 45ارب روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ شدید مالی بحران کے باعث محکمہ خزانہ نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں و پنشن دینے سے انکار کیا تھا۔