کراچی ایئرپورٹ: ریٹینر شپ نظام کی جگہ ایس ایل اے متعارف

355
flights canceled

کراچی: جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ریٹینر شپ نظام کی جگہ سروس لیول ایگریمنٹ نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسی ریٹینر شپ ملازم کو برطرف نہیں کیا گیا ہے، ریٹینر شپ نظام کی جگہ ایس ایل اے یعنی سروس لیول ایگریمنٹ نظام نے لے لی ہے۔لگ بھگ 167 ریٹینر شپ ملازمین میں سے زیادہ تر ایس ایل اے نظام میں شامل ہو چکے ہیں۔

ایس ایل اے نظام کے تحت کمپنی نے جزوی طور پر ہوائی اڈے پر اپنا کام شروع کر دیا ہے،سروس لیول ایگریمنٹ نظام ملک کے دیگر بڑے ایئر پورٹس پر پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔