آئی جی پنجاب نے بم دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کو غازی میڈل سے نوازا

471
آئی جی پنجاب نے بم دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کو غازی میڈل سے نوازا

لاہو ر:پنجاب پولیس کے غازیوں کو غازی میڈیل دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2008 ء کے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کو غازی میڈل سے نوازا۔ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کی بائیں آنکھ بم دھماکے میں مکمل ناکارہ ہو گئی تھی ۔

آئی جی عثمان انور نے پنجاب پولیس کے غازیوں کی عزت افزائی کے لیے انہیں غازی میڈل دینے کے لیے اسٹینڈنگ آڈر جاری کیا ،ڈی ایس پی ڈوگر کو غازی کے لیے جاری کردی تمام مرعات اور غازی میڈل سے نوازا گیا ،ڈی ایس پی کاشف ڈوگر تاحال سی سی پی او لاہور کے پی ایس او کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔