باجوڑ: 45 کلو چرس برآمد‘  ملزم گاڑی سمیت گرفتار

340

باجوڑ: سرکل ڈی ایس پی ستار خان اور ایس ایچ او تھانہ وڑہ ماموند ہنر خان کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی۔ 45 کلو گرام چرس قبضہ پولیس۔ ملزم گاڑی سمیت گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور کے ویژن اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف مہم کا باقاعدہ اغاز کیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ واڑہ ماموند کے حدود میں سرکل ڈی ایس پی ستار خان اور ایس ایچ او ہنر خان کے نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران ایک فیلڈر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 45 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ وڑہ ماموند میں درج رجسٹرڈ کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی۔

کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے سرکل ڈی ایس پی ستار خان اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

منشیات کے خلاف آپریشن کو مذید تیز اور فعال بنایا جائے۔ انہوں نے مزید اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ضلعی عوام کی تعاون حاصل رہی تو انشاء اللہ بہت جلد ضلع ہذا کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کیا جائے گا۔