فرانسیسی صدر کا دورہ چین یورپ تعلقات میں گرمجوشی پیداکرے گا، صدرشی

310
interest rates

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں ملاقات کی۔جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے تین سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد صدر میکرون کے سرکاری دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران، بدلتے ہوئے اور غیر مستحکم بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود،  چین اور فرانس نے اپنی ترقی اوردو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہائبرڈ فارمیٹ میں اعلی معیار کے اسٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھا ، کوویڈ-19کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دو طرفہ تجارت میں مضبوط ترقی ہوئی اور ایرو اسپیس، ایوی  ایشن، زراعت خوراک اور دیگرشعبوں میں تعاون کے اہم نتائج برآمد ہوئے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور افریقہ کی ترقی جیسے مسائل پر قریبی رابطوں اور ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھا ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج دنیا گہری اور تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔

 صدرشی نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں زیادہ جمہوریت کے مضبوط حامی اور ان کے پاس اختلافات اور رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر جامع تزویراتی شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اور ذمہ داری ہے جو مستحکم اور باہمی مفاد پر مبنی، کاروباری و متحرک اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے حقیقی کثیرالجہتی کی مظہر ہے۔