سابق رکن اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری

307

لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری نعیم سمیت دیگر کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے اور رشوت لے کر کلاس فور کی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب ساہیوال ریجن نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم ،ریو نیو آفیسر سٹی عارفوالہ، گرداوار سٹی عارفوالہ اور پٹواری حلقہ سٹی عارفوالہ کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں  اور تمام ملزمان کو طلب بھی کیا جا چکا ہے ۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے چودھری نعیم کو ان کے ڈیرے واقعہ او بلاک عارفوالہ کے ساتھ ملحقہ صوبائی حکومت کے رقبہ تقریباً17مرلے کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی  تھیں ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سابقہ رکن اسمبلی کے خلاف مبینہ طو رپر رشوت لے کر کلاس فور کے ملازمین کی بھرتیوں کا بھی الزام ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔