علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی

387

پشاور: تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی، علی امین گنڈا پور نے وکلا اور پولیس کے مذاکرات بعد پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ پر گرفتاری دی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں ہے، پولیس میرے اور میرے دوستوں کے گھر چھاپے مارتی ہے، پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،پولیس کی بھاری نفری  صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔

علی امین گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ کے احاطہ میں پناہ لے رکھی تھی، پولیس کی بھاری نفری آج صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔