ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ

381
ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ

لاہور:ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔

نیپرادستاویزکے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی اوربجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا،گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔

دستاویزکے مطابق گھریلوصارفین کیلئے بجلی کے نرخ 8روپے 50 پیسے بڑھے جس سے صارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی 11روپے فی یونٹ مہنگی ہوئی،صنعتی صارفین کی بجلی 9روپے 55پیسے مہنگی کی گئی،زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14پیسے کا اضافہ ہوا۔

نیپرادستاویز کے مطابق توانائی کی قیمت655ارب سے بڑھ کر 1152ارب ہوگئی۔کیپسٹی چارجز 794ارب سے بڑھ کر 1251ارب ہوگئے۔

بجلی کی پیداواری لاگت 22فیصد اضافہ ہوگیاجبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515ارب سے بڑھ کر 2518ارب ہوگئی۔