سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ایک بار پھر گرفتار

684

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا،اس کے علاوہ مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس کا سامنا ہے، سابق کرکٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس آفیسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔ 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے حملے سے پولیس آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا اس کے علاوہ وہ مزید جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا ،مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2مئی کو پیش ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں 2سال جیل ہو چکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کر کے سزا مکمل کر رہے ہیں۔ 

مائیکل سلیٹر اب مینٹل ہیلتھ کونسلر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔