ڈیموکریٹ مجھے صدربننے سے روک رہا ہے، ٹرمپ

415

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہی بائیں بازو کے ڈیموکریٹ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے تاکہ امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ ناقابل تصور حرکت پر اتر آئے ہیں، بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ٹرمپ نے بتایا کہ نظام انصاف کو ڈیموکریٹس نے اپنا ہتھیار بنالیا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جاسکے۔

سابق صدر کی وکیل علینا حببا نے کہا کہ ٹرمپ امریکا کے کرپٹ نظام انصاف کے شکار ہیں، یقینی طور پر بری ہوں گے۔ری پبلکن رہنماوں نے ٹرمپ کیخلاف کارروائی انہیں صدارتی الیکشن سے باہر رکھنے کی سیاسی سازش قرار دے دی ہے۔