میامی اوپن: ایلینا رائباکینا اور جیسکا پیگولا کی سیمی فائنل میں رسائی

303

فلوریڈا:قزا قستان کی ٹینس اسٹار ایلینا رائباکینا اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ایلینا رائباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے سخت مقابلے کے بعد حریف روسی کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپوواکو 6-4، 3-6اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی،مارٹینا ٹریویسن اور اناستاسیا پوٹاپووا کوارٹر فائنل رانڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔