ریاست کے نزدیک پاکستانی ہونا غلام ہونا ہے، فواد چوہدری

440

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا گیا اس امید میں کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر صرف حکومتی ٹائوٹ راج کریں گے کیا فرق پڑا؟ نہ سمجھ ہے نہ شعور کہ سوشل میڈیا پرکروڑوں لوگ ہیں وہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ نہ بھی ہوں ان کی آزاد رائے ہو گی اور یہ رائے اس جبر کے نظام کو مسترد کرتی ہے۔

ان خیالا ت کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد حسین، الحمدللہ رہا ہو گئے، برطانوی سفارتخانے کا ایک فون کافی تھا، اظہر مشوانی، حسان نیازی اور درجنوں اور احمق تھے جو پاکستان کے شہری رہے واپس آگئے کہ پاکستان میں رہیں گے انھیں معلوم نہیں تھاپاکستانیوں کی حیثیت کیا ہے ۔ریاست کے نزدیک پاکستانی ہونا غلام ہونا ہے۔