پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر طالبان کا بیان سامنے آگیا

507

کابل:طالبان حکام نے افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں جیت حاصل کرنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

سہیل شاہین نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔