امریکا میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

518

واشنگٹن:امریکی ریاستوں مسی سپی اورالاباما میں طاقتورہوا کے بگولوں سے بڑے پیمانیپرتباہی ہوئی ہے،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔ 

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلومیٹر تک تباہی کے آثار نمایاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ 

دو روزقبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاون رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔ 

مسی سپی،الاباما اورٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزارصارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ 

مسی سپی کے گورنرنے ایمرجنسی نافذ کردی،دونوں ریاستوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔13 افراد صرف قصبہ رولنگ فورک میں جان سے گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسی سپی اورالاباما میں آج بھی طوفانی ہواوں، اولے اورہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔