کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

487

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کا انٹربینک ریٹ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر پیر کے روز مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ مارکٹ میں ڈالر کا انٹربینک ریٹ 284 روپے سے بڑھ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 286 روپے کی سطح کو چھو گیا۔

کاروباری دورانیے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 24 پیسے کی کمی سے 281.47 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن غیریقینی سیاسی و معاشی صورت حال کے سبب کچھ ہی وقفے بعد ڈالر دوبارہ تیز رفتار اڑان بھرنے لگا۔جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 32 پیسے مہنگا ہوکر 284.03 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 286 روپے کا ہوگیا۔