بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری سراسرظلم ہے، محمد حسین محنتی

335
welcome

کراچی: امیر جماعت اسلامی صوبے سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت اورآئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اورنہ ہی عوام کوئی سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سندھ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے بجلی کے صارفین پر 335ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دینے کی خبرپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایک شرط پوری ہوتی ہے تووہ دوسری کو پوراکرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا گیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی تاریخ ہے جن جن ممالک نے اس مالیاتی ادارے سے قرضے لیے وہ سنبھلنے کی بجائے مزید تباہی کے دلدل میں دھنستے گئے ہیں۔سوال یہ ہے کہ عوام کا خون چوسنے اور ان پر مہنگائی کے بم گرانے کے لیے حکومت کو مجبور کرنے والا ادارہ ائی ایم ایف حکومت کو اپنی عیاشیاں بند، کفیات شعاری اور مختصر کابینہ بنانے کا پابند کیوں نہیں کرتا؟

انہوں نے کہاکہ  اس کا صاف مطلب یہ ہوا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ اصلاح نہیں بلکہ ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے رکھنا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ائی ایم ایف کمزور قوموں کو معاشی اعتبار سے طاقتور بنانے کی بجائے اپنا غلام رکھنا چاہتا ہے۔