اسلامک لائیرز موومنٹ  کے ہمراہ اسد اللہ بھٹو کا گوادر کا دورہ

526

کراچی سندھ سے اسلامک لائیرز موومنٹ کےایک   وفد نے  اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی کے سربراہی میں گوادر کا دورہ کیا۔وفد میں جناب عاشق دامرا ایڈووکیٹ، جناب نجم الحسن ایڈوکیٹ جناب عبد الصمد خٹک ، جناب اخثر حسن ایڈووکیٹ اور جناب اب ہدایت اللہ بلوچ ایڈوکیٹ شامل تھے۔

 دورے کا مقصد دو تحریک تحریک کے عہدیداروں اور خصوصا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

وفد کراچی سے صبح روانہ ہوا تو شام  گوادر پہنچا اور وہاں سب سے پہلے جیل کے اندر قیدحق دو  تحریک سربراہ اور گوادر کے منتخب مئیر جناب مولانا ہدایت الرحمن سے ملاقات کی اور ان سے ان کے وسائل اور حق دو تحریک کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

مولانا ہدایت الرحمن صاحب کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جماعت اسلامی اس کے پشت پر کھڑی ہیں اور ان کے ساتھ تعاون کرے گی، رات کو ضلع گوادر کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور حق دو تحریک کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور اور سیر حاصل بحث کی گئی اور ان سب حضرات کو کو جماعت اسلامی کی طرف سے “حق دو تحریک” کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا اور ان کو اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی کی طرف سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا  یقین  گیا۔

اگلے روز  وفد نے مزید تین ملاقاتیں کی جس میں سب سے پہلے  ان کلا کے ساتھ ملاقات کی جو وکلاء تحریک کے ملزمان کی کیسز اور ضمانت کے کیس دیکھ رہے تھے۔ ان کے ساتھ کیسیز اور متعلقہ  قوانین کے  مختلف پہلو سے تمام کیسز کا مختصراً جائزہ لیا گیا کیا اور انہیں    بے لوث خدمات مہیا کرنے  پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد  ضلع گوادر کے جنرنلسٹ  کے ساتھ میٹنگ کی ۔ جن کو کو اسد اللہ بھٹو صاحب نے نے بریفنگ دی  اور  حق دو تحریک کے  مقاصد کے  ساتھ  کے اظہار یکجہتی کی۔

وفد نے مولانا عطا الرحمن کے  گھر میں گھر والوں کے ساتھ ۔سربند میں  ملاقات کی۔ اور ان سے ان کے مسائل پوچھے اور ان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ  جماعت اسلامی  ان کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی، اس کی بنا پر وہ لوگ انتہائی مطمئن  اور خوش ہوئے جس کے بعد بعد وفد کی واپسی کراچی ہوئی۔