لیڈر گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے، فیصل کریم کنڈی

336

اسلام آباد:وزیرِ مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیڈر خود گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے،رضاکارانہ گرفتاری دینے والے آزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔

وزیرِ مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے یہ بات جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ لیڈر بنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسے معیار پیدا کرو۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عجیب جیل بھرو تحریک ہے، پولیس اعلان کر رہی ہے کہ ہے کوئی گرفتاری دینے والا؟۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری دینے والے آزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں کرائے پر جیل جانے والوں کی بھرتی جاری ہے، عمران خان جمہوری آداب سیکھتے تو آج یہ دن نہ دیکھتے۔