مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، زاہدا ختر بلوچ

614
release

کوئٹہ: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی احتجاجی ،قانونی جدوجہد جاری رکھے گی

مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو جرم بے گناہی میں گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں جماعت اسلامی حق دو تحریک کے پشت پر ہے انشاء اللہ قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم اور حق دو تحریک کے مطالبات منوانے کیلئے جماعت اسلامی صوبائی وقومی سطح پر احتجاج جاری رکھے گی  احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے واحتجاج ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں اجلاس سے خطاب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان واقعہ میں ملوث مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے، سراج الحق

ان کا کہناتھاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو رہا نہ کیا گیا تواحتجاجی تحریک کو وسعت دیکر بلوچستان سمیت ملک بھر میں دھرنے ،جلسے واحتجاج ہوں گے عوام دشمن حق وسچ کی آوازدبانے کی ناکام کوشش وسازش کر رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ریمانڈ نہیں ان کا ڈیمانڈ دیا جائے ۔اوچھے ہتھکنڈوں سے حق وسچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔ناانصافی ،لاقانونیت اورظلم کی وجہ سے آج سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے ٹرالر مافیا،چوروں بھتہ خوروں کی سرپرستی کرنے والے آزادجبکہ عوام ،کاروباری حضرات اور مچھیروں کے روزگار کا تحفظ اور حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والاقید میں ہے۔

ان کاکہناتھاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک نے اس ظلم کے خلاف عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج ودھرنا دیا جو ان لٹیروں کو اچھا نہیں لگا جماعت اسلامی انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان ودیگر گرفتار قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم کرنے اور حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی۔