عوام کو نااہل حکمرانوں اور حالات کے رحم وکرم نہیں چھوڑیں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

507
circumstances

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر کے عوام کو  ناکام نااہل حکمرانوں اور حالات کے رحم وکرم نہیں چھوڑیں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حق دو تحریک کاساتھ دے رہی ہے ان شاء اللہ حق دوتحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر بہت جلد رہا، مقدمات ختم اورحقوق ضرور میسر ہوں گے۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر دفعہ 144کی آڑمیں ٹرالرزوبارڈرزمافیازکو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس ظلم وجبر کے خلاف جماعت اسلامی وحق دو تحریک ہر فورم پر آوازبلند کریگی۔ گوادرکی آگ کو فیسٹیول کے بجائے عوام کو جائز حقوق دینے ،عزت نفس کا خیال رکھنے سے ٹھنڈاہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے قائدین ان شاء اللہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے گوادر کو حقوق دلائیں گے مچھیرے سمندر میں اور تاجر وکاروباری حضرات جائز قانونی کاروبار بارڈر پر آسانی سے کریں گے۔چیک پوسٹوں بارڈرزپر بھتہ خوری ،غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ ہوگا۔ٹرالر زمافیا ز،بھتہ خوروں ،رشوت خوروں ،شراب ومنشیات فروشوں کا راستہ ہرصورت روکھا جائیگا ۔یہ ہماری نسلوں کے دشمن ہیں ان دشمنوں سے قوم کو ہر صورت دنجات دلائیں گے جو ذاتی مفادات اور چند روپوں کیلئے ان مافیازکا ساتھ دیں گے۔