پاکستانی سفیر مسعود خان کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

249

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے  ترکیہ میں  تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر واشنگٹن میں اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلیفون پردلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کے سفیر حسن مورت مرکان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ وہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی المناک تباہی پر دکھی اور غمزدہ ہیںترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

سفیر پاکستان نے ہزاروں زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفیر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے ترک بہن بھائیوں کے لئے دعا گو ہے۔ 

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔