قیمتوں میں اضافے کیلئے امپورٹڈ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا، شاہ محمودقریشی

363
legally defend

ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کیلئے امپورٹڈ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے اتفاق کرلیا ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر یہ لوگ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں جس سے ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان آئے گا۔

شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ  ن لیگ کی حکومت نے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں35روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا اور آئندہ مزید اضافہ کررہے ہیں،کیا مریم نواز آٹا مزید مہنگا ہونے اور مہنگائی کا طوفان آنے کی خوشخبری دینے ملتان آئی ہیں؟

انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے یہ کیوں نہیں بتایا بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے، مریم نواز عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کے بعد کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں؟ ملتان والو گلشن کا خدا حافظ ہے۔