بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی سالگرہ کی تقریب کا آغاز

292

بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی کے میدان میں منعقد ہوئی۔ 

اس تقریب  کے دوران  بیجنگ 2022 کے ایتھلیٹس، رضاکاروں، اس مقام کے ڈیزائنر اور آپریشن اسٹاف نے اپنی اولمپک یادوں کے بارے میں بتایا۔ اگلے دو ماہ کے جشن کے دوران میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ 

بیجنگ کے میئر ین یونگ نے سالگرہ کی تقریب کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور تقریب کے دوران  کہا کہ عوام بیجنگ سرمائی اولمپک کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے اور دو مرتبہ اولمپک کی میزبانی کرنے والا بیجنگ شہر مستقبل میں  اپنی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا۔ 

تقریب  کے دوران  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے واضح کیا کہ چین ماضی کو بڑے فخر کے ساتھ اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اولمپک کی تاریخ کا پہلا شہر بن گیا جس نے اولمپک کھیلوں کے موسم گرما اور موسم سرما کے دونوں ایڈیشنز کی میزبانی کی ہے اور اولمپک کی تاریخ کے اس عظیم باب کو لکھنے میں آپ سب کا ایک لازمی کردار تھا۔