مصنوعی ذہانت پر اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں 8 انسانی صورت والے روبوٹس بھی شرکت کریں گے 

848
مصنوعی ذہانت پر اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں 8 انسانی صورت والے روبوٹس بھی شرکت کریں گے 

نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز کے بعد جب اقوامِ متحدہ مصنوعی ذہانت کے فوائد پر اپنا پہلا اجلاس کرے گی تو 8 انسانی صورت والے روبوٹس مرکز نگاہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جاپان میں روبوٹس نے ڈگریاں حاصل کرلیں

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے کہا کہ پہلی مرتبہ 2017 میں ہونے والے گڈ گلوبل سمٹ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی عالمی وبا کے 3 سالہ وقفے کے بعد 6 اور 7 جولائی کو دوبارہ لوٹے گی۔

اس تقریب کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز اقوامِ متحدہ کے معروف پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد دیں گی جس میں موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا اور انسانی کوششوں کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

آئی ٹی یو کی نئی سربراہ ڈورین بوڈین مارٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے اجتماعی مفاد میں ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت کو زیادہ تیزی سے کسی شکل میں ڈھال سکتے ہیں اس سے پہلے کے وہ ہمیں ڈھالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے لیے اقوامِ متحدہ کے بنیادی فورم کی حیثیت سے یہ اجلاس متنوع مفادات کی نمائندگی کرنے والی سرکردہ آوازوں کو میز پر لائے گا تا کہ مصنوعی ذہانت پائیدار ترقی کے اہداف کو پانے کی ہماری دوڑ میں اہم پیش رفت کا باعث بن سکے