امن وامان کی بگڑتی صورتحال، پشاور سیف سٹی پراجیکٹ 12 سال بعد بحال

324

 پشاور:خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پشاور سیف سٹی پراجیکٹ بالآخر شروع کر دیا گیا، گزشتہ 12 سال سے یہ پراجیکٹ فنڈنگ اور ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے شروع نہیں کیا جا سکا تھا۔ 

ابتدائی مرحلے میں حیات آباد میں پائلٹ فیز شروع ہوگا، حیات آباد میں 600 سے 700 کیمرے لگائے جائیں گے، پائلٹ فیز رواں سال جون، جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ پائلٹ فیز کی کامیابی کے بعد منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت کمانڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، کمانڈ کنٹرول سنٹر شرقی تھانے کے ساتھ بنایا جائے گا۔ 

وقار احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں 5 سے 6 ہزار کیمروں کی ضرورت ہوگی، پراجیکٹ کا تخمینہ 25 سے 30 ارب روپے ہے، سیف سٹی پراجیکٹ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔