جو بھی میئر بنے گا ہم اس کے ساتھ تعاون کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

349
خواتین پر تشدد، وزیر اعلی سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام جسے چاہیں گے وہی میئر آئے گا، جو بھی میئر بنے گا ہم اس کے ساتھ تعاون کریں گے، ایم کیوایم الیکشن میں حصہ لیتی تو ہمیں مزید سیٹیں ملتیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جو بھی میئر بنے گا اس کے ساتھ کام کریں گے، جو بھی میئر بنے رونا دھونا شروع نہ کردے، عوام کی خدمت کرنے کیلیے عملی قدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی ہے اس کے نتائج نہیں آئے، دوچار کیمرے لگانے سے سیف سٹی نہیں بن جاتی، نام کی سیف سٹی نہیں بنانا چاہتے، الیکشن کمیشن سے کہا تھا مرحلہ وار انتخابات کروالیں، ایم کیوایم کو انتخابات میں حصہ لینے کا کہا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ پرامن الیکشن نہیں ہوئے، انتخابات کے آئندہ مرحلے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا، سیلاب کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہوئی تھی۔

انہوں نےکہاکہ ہم نے سب کے گھر بنانے کاوعدہ نہیں کیا، سیلاب متاثرین کے سر پر چھت نہیں، انکو 20 لاکھ گھر بنا کر دیں گے،  کئی منصوبے تعمیر ہونگے، پشاور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملکی استحکام کے لیے دہشت گردوں کو شکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمیں کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے، ہم دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔