پاکستان میں کورونا کے ویرینٹ ’’بی ایف 7’’ کی تصدیق

897

کراچی: پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف سیون کی تصدیق ہو گئی ہے، جس سے چین میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سےوابستہ ماہرین نے کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ (جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس) کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ویرینٹ کا نام بی ایف 7 رکھا گیا تھا جو پہلے ہی چین میں بڑے پیمانے پر متاثرکرچکا ہے اور اب بھی وہاں موجود ہے۔ ماہرین نے اس نئے ویرینٹ کی جینیاتی سیکوئینسنگ کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح یہ پاکستان میں رونما یا پہنچنے والا بی ایف سیون کا پہلا کیس بھی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر پروفیسر سعید خاں نے کہا ہے کہ ان کی جدید تجربہ گاہ میں نت نئے ویرینٹ کی مسلسل سیکویئنسنگ کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام شہری کورونا سے وابستہ تمام حفاظتی اقدامات (ایس او پیز) کی پر عملدرآمد کرے۔