فوج میں بھرتی سے بچنے کیلئے روسی شہری نے جنگل میں پناہ لے لی

420
فوج میں بھرتی سے بچنے کیلئے روسی شہری نے جنگل میں پناہ لے لی

ماسکو:روسی شہری یوکرین جنگ میں لڑائی کیلئے فوج میں بھرتی ہونے سے بچنے کیلئے چار مہینے سے جنگل میں چھپا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی مصالحوں سے بنائی ہوئی تصویر کا ریکارڈ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈم کالینین شروع سے ہی یوکرین جنگ کے خلاف تھا، اس نے اپنی رہائشی عمارت کے باہر جنگ کو نا کہیں کے عنوان سے بینر بھی لگایا تھا جس پر اسے دو ہفتے کیلئے گرفتار کیا گیا۔

روس کے صدر پیوٹن نے جب 3 لاکھ شہریوں کو یوکرین جنگ کیلئے بھرتی کرنے کا اعلان کیا تو ایڈم جانتا تھا کہ اسے اگلے محاذوں سے بچنا ہوگا۔مالی مسائل کی وجہ سے وہ روس تو نہ چھوڑ سکا لیکن ٹھنڈے جنگل کے بیچ میں جا کر چھپ گیا۔

مزید پڑھیں: فروری 2023ء: ہفتے کے تمام دن چار چار مرتبہ آئیںگے

وہ پچھلے 4 مہینے سے وہاں رہ رہا تھا، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا کہ اگر حکام مجھے ذاتی طور پر جنگ میں شامل ہونے کا حکم نامہ نہ دے سکیں تو قانونی طور پر مجھے جنگ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

ایڈم منفی 11 درجہ حرارت کے دوران جنگل میں خیمہ لگا کر رہ رہا ہے اور اس کی اہلیہ اسے اشیائے ضرورت لا کر دیتی ہیں۔