مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلا ف پاکستان کی قرارداد پی یو آئی سی کے ایجنڈے میں شامل

401
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلا ف پاکستان کی قرارداد پی یو آئی سی کے ایجنڈے میں شامل

الجیرز:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی سربراہی میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی الجیریا کے شہر الجزائر میں 26 سے 30 جنوری تک منعقد ہونے والی پی یو آئی سی کانفرنس کے 17 اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں، بلاول

الجزائر کے شہردارلحکومت الجیرز میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد اسپیشلائزڈ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاسی امور اور خارجی امور کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پیش کردہ پاکستان کے پارلیمانی وفد کی قرارداد کو متفقہ طور پر کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی سفارش کی۔

کانفرنس کا اگلا اجلاس 29 جنوری کو منعقد ہو گا،پارلیمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلافِ ورزیوں اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مذمت کی ہے،قرارداد کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا ایٹم نمبر 22 کے تناظر میں پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات کیلیے تیار ہیں، شہباز شریف

کمیٹی نے قرارداد کو متفقہ طور پر کانفرنس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے، بھارت کی فاشست حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلافِ ورزیوں کا بازارِ گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلافِ ورزیوں کا نوٹس لے، بھارت کی نام  جمہوری حکومت نے کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے۔

قرارداد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام اگست 2019 سے ابتک انسانیت سوز کرفیو میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں، کشمیر میں ہزاروں بچے یتیم ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں عورتوں کی عصمت دری کی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق آزادی کا حق دلانے کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔