وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سفیر کی ملاقات، مشترکہ اہداف آگے بڑھانے پر زور

351
us Ambassador'

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات ، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ دوںوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے پر بھی زوردیاگیا۔

 وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی رذیلیئینٹ پاکستان کانفرنس اور سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے دوطرفہ اور علاقائی دونوں شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے عمل کے حوالے سے اہم ہیں۔

اس موقع پر  ڈونالڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ سیلاب سے بحالی کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے  سے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔