کراچی،ڈاکوں نے مزاحمت پر ایک اور جان لے لی، 7 بچوں کا باپ جاں بحق

324
کھلونا پستول دکھاکر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

 کراچی :اورنگی ٹاون کے علاقے بارہ نمبر چڑھائی پر ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر ایک اور شخص کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوں نے 7 بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ 

مقتول 50 سالہ محمد واجد ولد محمد منشی سوزوکی ڈرائیور اور مکان نمبر 8/45 سیکٹر10/L عمران گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب پھول والی گلی کا رہائشی تھا۔ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ قتل کے بعد لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔