الیکشن کمیشن کا انتخابات کی تاریخ کیلئےپنجاب اور کے پی کے گورنرز کوخط لکھنے کا فیصلہ

312
write a letter

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں خطوط میں عام انتخابات کیلئے ایک تاریخ دینے کا کہا جائے گا، اجلاس میں بریفگ دی گئی کہ الیکشن کمیشن دونوں اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی لسٹیں بھی مانگ لی گئیں، اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات بھی دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنماوں کی درخواست پر غور کیا گیا۔