لاس اینجلس فائرنگ ، فرار ہونیوالا مطلوب شخص ہلاک

454

لاس اینجلس:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ روز فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک ہو گیا۔

‘لاس اینجلس پولیس کے مطابق مانٹیری پارک نامی علاقے میں مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز نئے چینی سال کے تہوار پر ڈانس اسٹوڈیو کلب میں مشتبہ شخص نے لوگوں پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم 26 جنوری تک سرنگوں کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔