اسلام آ باد ،پولیس ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

691

 اسلام آباد:پولیس کی جانب سے ملازمین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی  ۔ہفتہ کو  پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینٹرل پولیس آفیس ( سی پی او ) ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے کی جانب سے جاری ہوا ہے، جس کے تحت وفاقی پولیس کے ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سی پی اوہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو حکم نامہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق تھانوں کے استقبالیہ پر موبائل فون جمع کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے کام میں خلل پڑتا ہے۔ ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔