سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی قائم

831

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ دیگر اراکین میں وزیر مملکت خزانہ، معاونین خصوصی اور مشیران، کابینہ، خزانہ، پاور اور ہاوسنگ کے سیکریٹریز، چیئرمین سی ڈی اے اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے ساتھ ماہرین معاشیات قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان اور نوید افتخار کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی سربراہ کو سرکاری یا نجی شعبے سے مزید ارکان نامزد کرنے کا اختیار ہوگا، کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی ڈسپلن کیلئے تجاویز دے گی۔ غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز سے بھی تجاویز لی جائیں گی، حکومتی حجم میں بھی کمی لانے کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔