نفرت ختم کرنے کے لئے عوام کو نڈر ہو کر کام کرنا ہوگا: راہول گاندھی

368
نفرت ختم کرنے کے لئے عوام کو نڈر ہو کر کام کرنا ہوگا: راہول گاندھی

نئی دہلی :ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اس یاترا کے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کے سفر کے دوران انہیں عام لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کی طاقت ملی ہے، جس میں انہوں نے غریبوں کے لئے ڈھال بن کر ان ک مفاد میں لڑنا سیکھا ہے۔

 بھارتی میڈیا  کے مطابق راہول گاندھی نے سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے لیے تقریبا ساڑھے تین ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرنے کے بعد پنجاب سے جاری ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ یاترا کے دوران بے شمار لوگوں سے ملے ہیں جس سے انہیں یہ سمجھ میں آیا ہے کہ انہیں نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہو کر عام آدمی کی ڈھال بن کر لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا بھارت جوڑو یاترا نے مجھے سکھایا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصد ایک ہی ہے؛ حقوق کی لڑائی میں کمزوروں کے لیے ڈھال بننا اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ان کی آواز بلند کرنا۔