مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، پروفیسر محمد ابراہیم

356

بنوں:جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ  ملک پر چور مسلط ہیں موجودہ حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں،  غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں حکومتیں غریب عوام سے مہنگائی کی شکل میں انتقام لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی غریب عوام کی خیرخوا نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے اب خیبر پختونخوا اسمبلی کی باری آگئی ہے آج سے عہد کریں کہ دوبارہ ان لوٹوں اور کرپٹ مافیا کو ووٹ نہیں دیں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ حکمران کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ غریب عوام کو مزید مہنگائی کی فضا میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں آئندہ سوچ سمجھ کے ساتھ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔