ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے،کراچی تاجر الائنس

292
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے،کراچی تاجر الائنس

کراچی : آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر اور لیاقت آباد حیدری جیولرز کے صدر سید فراز احمد نے کراچی میں آٹے کے نرخوں میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن ضروری ہوگیا ہے کچھ منافع خور گندم کو ذخیرہ کر کہ سار ا الزام سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں جبکہ حکومت عوام کی سہولت کے لیئے شہروں میں سستے آٹے کے حصول کے لیئے شہر میں آٹے کے ٹرک بھیج رہی ہے ۔

ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے لیاقت آباد حیدری جیولرز کے بانی رکن و جنرل سیکرٹری ہارون زندانی کی پوتی کی شادی کے موقع پر لیاقت آباد حیدری جیولرز کے نائب صدر شیخ محمد نیاز، جوائنٹ سیکرٹری آصف چاند، فنانس سیکرٹری فرحان بیگ اور انفارمیشن سیکرٹری عمران باوانی ، چیئر مین مجلس عاملہ زاہد شیخ ، مجلس عاملہ کے سینئر رکن اقبال زندانی، زرگراں کے سرپرست اعلیٰ محمد سرفراز ، چیئر مین سید مبشر احمد، راجو بھائی، محمد حسیب، محمد اسد، عقیل و دیگر عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

سید فراز احمد کاکہنا تھا کہ منافع خوروں کی زندگی کا مقصد ناجائز منافع خوری ، لوٹ ماری اور ذخیرہ اندوزی ہے ایسے لو گ ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایسے ہوس کے مارے لوگوں کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو چند پیسوں کے عوض خلق خدا کے لیئے مشکلات اور پریشانیاں کھڑی کرتے ہیں ایسے لوگ نہ دنیا میں سکون حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں ان کو کوئی راحت میسر آئے گی ، ہوٹل والے، دکاندا ر اور دیگر ذخیرہ اندو ز حکومت کا سستا آٹا خرید کر مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ۔

محکمہ خوراک کو چاہیے ایسے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے ذخیرہ اندوزوں نے گندم اپنے گوداموں میں چھپا ئی ہوئی ہے اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے بعد وہ لوگ گندم کو دگنی قیمت میں فروخت کرکہ اربوں روپے کا ناجائز منافع کمانے کی منصوبہ بندی بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

سندھ حکومت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سستے آٹے کے ٹرک شہر میں بھیج رہی ہے جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف مل رہا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شہر کی مارکیٹوں میں جا کر آٹے کے نرخ چیک کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی تاجر الائنس آٹا مافیا کے خلاف مہم چلائے گی اور غریب عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم پر نہیں چھوڑے گی ۔