کراچی: سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیے، الیکشن کمیشن

383
federal cabinet

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی کی سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیے گئے۔سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق اس ضمن میں کورنگی کی سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے بینرز ہٹا دیے جبکہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کومراسلات ارسال کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے حکم میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے دوران کسی بھی نئے ترقیاتی منصوبے کا اجرا نہ کیا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی نئے منصوبے کا اعلان بھی نہ کیا جائے، کسی بھی مکمل شدہ ترقیاتی منصوبیکا افتتاح بھی نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔