حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر بڑی رعایت دیدی

572

فیصل آباد:حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے سولہ فیصد کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔

ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔