اپالو7 کے آخری زندہ بچ جانیوالے خلاباز 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

469

نیو یارک:اپالو7 کے آخری زندہ بچ جانے والے خلاباز والٹر کننگھم 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی(ناسا)سے تعلق رکھنے والے امریکی خلا باز والٹر کننگھم اپالو پروگرام 7 کا حصہ تھے جنہوں نے 1968میں خلا میں  11 دن کا کامیاب مشن کیا اور انہیں خلا سے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والٹر کننگھم نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپالو 11کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کی،ناسا کی جانب سے والٹر کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا کہ والٹر نے  ہمارے چاند پر اترنے کے کامیاب پروگرام  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسپتال میں طبعی موت مرے ہیں،اپالو 7ناسا کے پروگرام میں پہلے انسانی عملے کی خلائی پرواز تھی، جس کی قیادت خلاباز والٹر ایم شررا نے کی جبکہ عملے میں کمانڈ ماڈیول کے پائلٹ ڈون ایف ایزیل اور قمری ماڈیول کے پائلٹ آر والٹر کننگھم شامل تھے۔