حکومت نے 2023 کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

2313

کراچی: حکومت نے 2023 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میں 2023ء میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام جب کہ 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ 22 سے 24 اپریل 2023 عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی، جب کہ 30،29 جون، اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 27 اور 28 جولائی 2023 کو 10،9 محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 28 ستمبر 2023 کو عید میلادالنبیﷺ پر عام تعطیل ہوگی۔

یوم اقبال کی چھٹی 9 نومبر 2023 کو ہوگی۔25 دسمبر 2023 کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ سال 2023 میں کل 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی۔

بینکوں کی چھٹی 2 جنوری، 22 مارچ، اور 3 جولائی کو ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زاید آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔